the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:آرازین لائیف سائنسس کمپنی تلنگانہ میں ادویات کی تیاری اور ترقیاتی کاموں کو وسعت دینے کے لئے مزید سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے۔کمپنی ریاستی حکومت کے ساتھ 2,000 کروڑ روپئے کی نئی سرمایہ کاری اور1500 نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے اپنے منصوبوں کو وسعت دے گی۔تلنگانہ کےملاپور میں موجودہ سہولت کو مزید وسعت دینے کے لئے نئی سرمایہ کاری کی جائےگی۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کی پوزیشن جو ایشیا میں دوا سازی کی صنعت کا حب کہی جاتی ہے مزید مستحکم ہوگی۔ آرازین لائف سائنسس کے سی ای او منی کنٹی پوڈی نے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فارما سیکٹر میں عالمی رہنما آرازین لائف سائنسس کمپنی کے تعلق سےخوشی کا اظہار کیا جس نے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے بڑے منصوبوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سرمایہ کاری سے تلنگانہ کی نئی حکومت کے منصوبوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انفراسٹرکچر کی تیاری کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے ایک طاقتور ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جائے



گا۔چیف منسٹر نے کہا کہ نئی ایجادات سے یہاں کی صلاحیتوں اور ہنر کو مزید پہچان ملے گی۔
کمپنی کے سی ای او منی کنٹی پوڈی نے کہا کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں اپنی خدمات کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ حیدرآباد میں2,000 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں یہ اعتماد ہے کہ حیدرآباد قومی سطح پر نئی ادویات کی دریافتوں اور تحقیقی اداروں کے مرکز کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے گا۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی کمپنی کی توسیع میں خاطر خواہ تعاون فراہم کیا۔
آرازین لائف سائنسس کی توسیع کے ساتھ، حیدرآباد ملک میں ایک کنٹریکٹ ریسرچ آرگنائزیشن کا مرکز بن جائے گا۔ حیدرآباد دنیا بھر میں 1,000 سے زیادہ موجدوں کو نئی ادویات اور آلات دریافت کرنے اور تیار کرنے کے لئے خدمات فراہم کرتا ہے۔آرازین لائف سائنسس کمپنی کو نئی ادویات کی تخلیق، ترقی اور مینوفیکچرنگ کی خدمات میں 20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ کمپنی فارماسیوٹیکل اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں کو کنٹریکٹ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ خدمات فراہم کرتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.